اتوار‬‮   22   دسمبر‬‮   2024
 
 

بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے کشمیریوں کو شدید مشکلات کاسامنا

       
مناظر: 970 | 15 Nov 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کشمیری عوام اورتاجروں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشمیریوں کو 10گھنٹے سے زائد کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے ۔بجلی کے بحران سے مقامی معیشت بری طرح متاثر ہورہی ہے جس سے پیداوار میں کمی اور کاروباری اداروں کوبھاری نقصان ہو رہا ہے۔بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہسپتالوں سمیت تمام شعبہ زندگی کو شدید مشکلات کاسامنا ہے ۔صورہ کے رہائشی بشارت احمد اوردیگر نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ قابض انتظامیہ نے ان سے چوبیس گھنٹے بجلی کی فراہمی کا وعدہ کیا تھااور اس سلسلے میں سمارٹ میٹر بھی نصب کئے گئے تھے ۔تاہم ستم ظریفی یہ ہے کہ سمارٹ میٹروں والے علاقے اب مکمل تاریکی میں ڈوب گئے ہیں۔کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نے محکمہ بجلی کی عوام دشمن پالیسیوں پرسخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سمارٹ میٹروں کی تنصیب کے باوجود بلاتعطل بجلی کی عدم فراہمی افسوسناک ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0