بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

بی جے پی اسمبلی انتخابات میں لوگوں کا سامنا نہیں کرنا چاہتی: عمر عبداللہ

       
مناظر: 745 | 15 Nov 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہاہے کہ بی جے پی اسمبلی انتخابات میں لوگوں کا سامنا نہیں کرنا چاہتی ہے۔
عمرعبداللہ نے ٹنگمرگ کے علاقے کنزرمیں ایک عوامی جلسے کے بعدصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی انتخابات کو چھوڑئے اب بلدیاتی انتخابات بھی ٹال دیے گئے۔انہوں نے کہاکہ سرینگر میونسپلٹی نہیں رہی، جموں میں بھی میونسپلٹی ختم ہو رہی ہے اور جنوری تک پنچ اور سر پنچ بھی نہیں رہیں گے۔انہوں نے کہا اگر بی جے پی کو لگتا کہ وہ الیکشن میں کامیاب ہوگی تو یہاں کب کے الیکشن ہوچکے ہوتے۔عمر عبداللہ نے کہا کہ مودی حکومت جموں وکشمیرمیں تھری ٹائر جمہوریت قائم کرنے کا پرچار کر رہی تھی لیکن اب اس کا ایک ٹائر بھی نہیں رہا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0