جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

جموں خطے سے تعلق رکھنے والے حریت رہنما محمد حنیف کالس انتقال کرگئے

       
مناظر: 256 | 15 Nov 2023  

 

جموں (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں خطے سے تعلق رکھنے والے حریت رہنما اور جموں و کشمیر پیر پنجال پیس فائونڈیشن کے چیئرمین محمد حنیف کالس انتقال کرگئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ان کی عمر 62سال تھی۔مرحوم ضلع پونچھ کی تحصیل سرنکوٹ کے علاقے گونتھل میں پیدا ہوئے۔ طالب علمی کے زمانے میں ہی آزادی کی تڑپ دل میں انگڑائیاں لینے لگی۔تعلیم مکمل کی تو محکمہ تعلیم میں بطورِ اسکول ٹیچر بھرتی ہو گئے۔ تحریک آزادی جموں وکشمیر میں سرگرم کردار ادا کرنے پرقابض حکام نے ملازمت سے بر طرف کر دیا ۔مرحوم نے کئی سال تک بھارتی جیلوں میں قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں۔
دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر اوردیگر حریت رہنمائوں چوہدری شاہین اقبال،حکیم عبد الرشید ، غلام نبی وار ،محمد عاقب،اسرار احمد، ایڈوکیٹ مزمل ، قاضی عمرن اورخالد شبیر نے محمد حنیف کالس کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ۔ انہوں نے مرحوم کے لئے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0