جموں(نیو زڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع پونچھ میں دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج نے بدھ کے روز ضلع کے علاقے سرنکوٹ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران دو نوجوانوں اعجاز احمد اور گلشن احمد کو گرفتار کیا۔ فوجیوں نے ان کی غیر قانونی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لئے انہیں مجاہد تنظیم کے کارکن قراردیاہے۔