سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے 2کشمیری نوجوانوں کے خلاف جھوٹے مقدمات میں چارج شیٹ دائرکی ہے۔
این آئی اے نے نوجوانوں کے خلاف عائدکئے گئے جھوٹے اور من گھڑت الزامات میں کہا گیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کرنے کی سازش کر رہے تھے۔این آئی اے کے بیان کے مطابق، دونوں نوجوان “جموں و کشمیر میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث “تھے۔
واضح ر ہے کہ اگست 2019 کے غیر قانونی اقدام کے بعد سے، بھارت اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو فراموش کرتے ہوئے تقریبا ہر آزادی پسند کشمیری کو “مجرم” اور “بھارت مخالف” سمجھتا ہے۔