جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بجلی کے سنگین بحران پر اظہارتشویش

       
مناظر: 986 | 16 Nov 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں تاجروں اور سیاست دانوں نے بجلی فراہمی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشمیر ٹریڈ الائنس کے صدر اعجاز شاہدار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ طویل گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ نہ صرف معاشی سرگرمیوں کو متاثر کر رہی ہے بلکہ مقبوضہ علاقے میں عام لوگوں کی زندگیوں پر بھی منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی اس بندش سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں زندگی کے تمام شعبوں کو بھاری نقصان ہورہاہے ۔اس سے نہ صرف لوگوں کاروبار متاثر ہو رہاہے بلکہ گھروں اور معمولات زندگی میں بھی خلل پڑ رہاہے۔پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین حکیم محمد یسین نے سرینگر میں ضلع بڈگام کے علاقے خان صاحب کے وفود سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی بندش سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔bbdfda44-e6dd-4c08-a59b-8a6b49afe840یہ بات قابل ذکر ہے کہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میںنریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کے ترقی کے دعوئوں کی قلعی کھول دی ہے۔ جہاں مقبوضہ جموں و کشمیر کے پانیوں سے پیدا ہونے والی بجلی بھارت کی مختلف ریاستوں کو روشن کرنے کے لیے منتقل کی جاتی ہے وہیں مقبوضہ علاقے کے عوام مطلوبہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے تاریک زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0