سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق نے معروف آزاد ی پسند رہنما خواجہ عبدالغنی لون شہید کے بھائی فتح محمد لون کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میںجاری ایک بیان میں مرحوم کے فرزند محمد اقبال لون ،بھتیجے بلا ل غنی لون اور دیگر غمزدہ لواحقین کے ساتھ بھر پور اظہار تعزیت کیا۔
میرواعظ نے روزنامہ آفتاب کے بانی مدیر خواجہ ثنا اللہ بٹ اور روزنامہ سرینگر ٹائمز کے بانی مدیر صوفی غلام محمد کو انکی برسیوں پر شاندار خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے علم وادب اور صحافت کے تئیں ان کی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا۔انہوںنے کہا کہ خواجہ ثنااللہ بٹ اور صوفی غلام محمد نے کشمیر میں صحافت کو ایک نئی جہت دی اور نامساعد حالات میں بھی کشمیریوں کے جذبات اور احساسات کی بھر پور ترجمانی کی۔