جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیر کی ہائی کورٹ نے کشمیری صحافی سجاد گل کی نظر بندی کوکالعدم قرار دے دیا

       
مناظر: 881 | 19 Nov 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے کشمیری صحافی سجاد گل کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بندی کو کالعدم قرار دے دیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عدالت نے جنوری 2022میں سجاد کی گرفتاری سے شروع ہونے والے مقدمے میں مبہم الزامات اور آئینی حقوق کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی۔سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر میں صحافت کے طالب علم سجاد گل کو 10جنوری 2022کو ان کے گھر پر بھارتی فوجیوں کے متعدد چھاپوں کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ دراصل بار بار چھاپوں سے تنگ آ کر سجاد نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیاتھا۔ وہ اس وقت بھارتی ریاست اتر پردیش کی سینٹرل جیل میںنظر بند ہیں۔سجاد گل نے ایک نوجوان سلیم پرے کی شہادت کے خلاف ہونے والے احتجاج کی ویڈیو پوسٹ کی تھی۔سلیم پرے کو 3جنوری کو سرینگر کے علاقے ہارون میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا گیا تھا۔ سلیم پرے کی شہادت کے بعد ان کے آبائی علاقے حاجن میں احتجاج مظاہرے شروع ہوئے تھے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0