مظفرآباد(نیوز ڈیسک ) پاسبان حریت جموں وکشمیر نے کہا ہے کہ کشمیری اور فلسطینی دو غاصب قوتوں بھارت اور اسرائیل کے خلاف تاریخ ساز جدوجہد کر رہے ہیں اور دونوں کی عظیم قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی نے ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کیلئے اسرائیلی طرز پر بھارتی شہریوں کو مقبوضہ علاقے میں زمینیں فراہم کر رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ بھارت اور اسرائیل دنوں غاصب ملک ہیں جو مقبوضہ علاقوںمیں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ غاصب قوتوں کی وحشیانہ کاررائیوں اور مظالم کے باوجود کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حوصلے بلند ہیں اوروہ ایک دن ضرور اپنی منزل پالیں گے ۔
عزیر احمد غزالی نے کہا ”آزادءکشمیر و فلسطین مہم“ کے سلسلے میں 24 نومبر کو ہٹیاں بالا میں ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔