منگل‬‮   22   اکتوبر‬‮   2024
 
 

پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی علی نواز اعوان استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے

       
مناظر: 353 | 20 Nov 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اسلام آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔لاہور میں علی نواز اعوان نے استحکامِ پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین اور مرکزی صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ سابق صوبائی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما سردار آصف نکئی بھی آئی پی پی میں شامل ہوگئے، سردار آصف نکئی نے جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان کیا۔
قبل ازیں پیپلزپارٹی کے سابق رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا تھاکہ کچھ دن پہلے خبرآئی کہ علی اعوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، علی اعوان کونہ توکسی عدالت میں پیش کیاگیا نہ ہی اُن کے بارے میں کوئی معلومات ہیں۔
انہوں نے کہا تھاکہ جس حلقے سے علی نواز اعوان منتخب ہوئے تھے اُس میں ویسے سپریم کورٹ اورہائیکورٹ بھی موجود ہے، تعجب ہے کہ عین ناک کے نیچے سیاستدان غائب ہورہے ہیں اور معززعدلیہ خاموش ہے۔
خیال رہے کہ علی نواز اعوان 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 اسلام آباد سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
وہ عمران خان کے دور حکومت میں ان کے معاون خصوصی بھی رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0