سرینگر(نیوز ڈیسک) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سٹوڈنٹس اینڈ یوتھ فورم نے قابض بھارتی فورسز کی طرف سے پارٹی کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں اورمکینوں کو تشدد کا نشانہ بنانے اورہراساں کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یوتھ فورم کے ترجمان نصیر احمد وانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ قابض فورسز اور ایجنسیوں کے اہلکاروںنے پلوامہ اور کولگام اضلاع میں پارٹی عہدیداران اور کارکنان کے گھروں پہ چھاپے مارے،مکینوں کوتشدد کا نشانہ بنایااورانہیںہراساں کیا۔انہوںنے کہا کہ بھارت ا س ظلم وجبرسے کشمیری عوام کو اپنے حق سے دستبردارہونے پر مجبور نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کے ظلم و بربریت کے باوجود کشمیری عوام اس وقت تک جدوجہد آزادی جاری و ساری رکھیں گے جب تک سرزمین کشمیر پر بھارت کا قبضہ ختم نہیں ہوگا۔