جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

شہدائے عالی کدل کو حریت قیادت کا شاندار خراج عقیدت

       
مناظر: 645 | 20 Nov 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے عالی کدل سرینگر کے شہدا ء کوان کے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 1992میں آج ہی کے دن معروف آزادی پسند رہنما شیخ عبدالحمید کو ان کے ساتھیوں مشتاق احمد لون، ایڈووکیٹ جمیل چوہدری، فیاض احمد شیخ، مشتاق احمد کوٹے، غلام احمد میر، منظور احمد خان ، فاروق احمد ڈار، غلام نبی بٹ اور پرویز بلا کے ہمراہ سرینگر کے علاقے عالی کدل میں شہید کر دیا تھا۔متعدد لوگوں نے سرینگر کے عید گاہ میں مزار شہدا ء پر حاضری دے کر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے کہا کہ کشمیری شہدا ء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا ۔ قیادت نے کہاکہ ان قربانیوں کے یقینی طور پر مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔حریت قیادت نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرکی بدترین صورتحال عالمی برادری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کے لیے چشم کشا ہے۔قیادت نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیے ایک جائز جدوجہد میں مصروف عمل ہیں جس کا کئی دہائیاں قبل اقوام متحدہ نے ان سے وعدہ کررکھا ہے۔ بھارتی فوج گزشتہ سات دہائیوں سے بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے لیکن عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے بھی اسلام آباد میں ایک بیان میں شہدائے عالی کدل کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ عبدالحمید، مشتاق احمد لون، ایڈووکیٹ جمیل چوہدری اوردیگر عظیم شہداء نے کشمیر کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور قربانیوںکی ایک نئی تاریخ رقم کی۔ محمود احمد ساغر نے شہدائے عالی کدل کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام اپنے شہداء کی بے مثال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کشمیری عوام پر زور دیا کہ وہ حق خودارادیت کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد پرثابت قدم رہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0