جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

جموں و کشمیر میں افراتفری کی ذمہ دار بی جے پی کی پالیسیاں ہیں: کانگریس

       
مناظر: 989 | 20 Nov 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے صدر وقار رسول وانی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی غلط پالیسیاں علاقے میں جاری افراتفری اور عوام کو درپیش مشکلات کی ذمہ دار ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وقار رسول وانی نے ضلع پلوامہ کے علاقے پامپور میں پارٹی کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے لگن کے ساتھ کام جاری رکھیں اور اپنی صلاحیتوں کے مطابق لوگوں کی خدمت کے لیے ثابت قدم رہیں۔انہوں نے دعوی ٰکیا کہ کانگریس بی جے پی اور عوامی امنگو ں کے برخلاف اس کو سیاسی فائدہ پہنچانے ولے آلہ کاروں کے منصوبوں کوناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ لوگ عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0