جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر : سڑک حادثات میں 5افراد جان سے گئے

       
مناظر: 265 | 21 Nov 2023  

 

جموں (نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سڑک کے مختلف حادثات میں 2بچیوں سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے۔
جموں-پٹھانکوٹ ہائی وے پر لکھن پور کے مقام پر ایک ٹرک کی موٹر سائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں 40سالہ سرجیت کماراور اس کی 11سالہ بیٹی سونالی ہلاک ہو گئے ۔ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ دونوں باپ بیٹی پٹھانکوٹ سے اپنے گائوں واپس آ رہے تھے جب ان کی موٹر سائیکل کو جموں جانے والے ایک ٹرک نے ٹکرماردی ۔انہوں نے بتایا کہ ہائی وے پر صادق چیک کے قریب ایک خاتون سنتوش اور اس کی 7سالہ پوتی سمیراموٹر سائیکل کی ٹکر سے ہلاک ہو گئی ۔حادثے میں سمیرا موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ اس کی دادی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
ادھر ادھمپور میں سرینگر جموں ہائی وے پر ٹکری کے علاقے گرنائی میں دو کاروں کے درمیان تصادم میں ایک خاتون ہلاک اور 7افراد زخمی ہو گئے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0