اتوار‬‮   24   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

ٹریوس ہیڈ کی اہلیہ اور بیٹی کو بھارتیوں کی جانب سے ریپ کی دھمکیاں

       
مناظر: 315 | 21 Nov 2023  

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) بھارت میں ہونے والے عالمی کرکٹ کپ 2023 کے فائنل میں بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن بھارتی شائقین سے یہ ہار برداشت نہ ہوئی اورانہوں انکی اہلیہ اور بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں دی ہیں ،جن سے بھارتیوں کا متعصب چہرہ عیاں ہو گیا۔
بھارتیوں کی جانب سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فائنل میں سنچری اسکور کرنے والے آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ کی اہلیہ اور بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں دی گئی ہیں ۔آسٹریلیا کے آل رائونڈر گلین میکس ویل کی بھارتی اہلیہ نے بھی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دھمکیی آمیز پیغامات موصول ہونے کا انکشاف کیا ہے۔اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی جمی نیشم نے بھارتی شائقینِ کرکٹ کی جانب سے دھمکیاں موصول ہونے کا اعتراف اپنی انسٹا اسٹوری میں کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کے درمیان فرق کرنا نہیں جانتے۔دیگر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھارتی شائقینِ کرکٹ کو تعصبی رویے کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔آسٹریلوی کرکٹر کی اہلیہ اور ایک سالہ بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں دینے والوں کے خلاف فوری کارروائی اور ان کے سوشل میڈیا اکانٹس بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0