ہفتہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

دس دن گزر گئے بھارت میں سرنگ میں پھنسے مزدوروں کو نکالا نہ جا سکا

       
مناظر: 879 | 22 Nov 2023  

 

ممبئی (نیوز ڈیسک ) بھارت میں گرنے والی سرنگ میں 10 دن سے پھنسے زندہ مزدوروں کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتراکھنڈ میں 10 روز قبل لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے زیر تعمیر سرنگ گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 40 مزدور سرنگ میں پھنس گئے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مزدوروں کو نکالنے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے مسلسل کوشش کی جارہی ہے، سرنگ میں بچھائی جانے والی لائن کے ذریعے سے انہیں کھانا، پانی اور آکسیجن فراہم کی جارہی ہے۔ رپورٹس میں بتایاگیا ہے کہ اس کوشش میں ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے جس میں کیمرے کے ذریعے مزدوروں کی پہلی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں مزدوروں کو زندہ دیکھا جاسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیمرے میں واکی ٹاکی بھی لگایا گیا ہے جس کی مدد سے مزدوروں کو کیمرے کے سامنے آنے کا کہا گیا اور مزدوروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں جلد باہر نکالنے کی تسلی دی گئی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0