سرینگر(نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے آج سرینگر میں دریائے جہلم سے ایک معمر شخص کی لاش برآمد کی۔
لاش بڈشاہ پل اور امیراکدل کے درمیان سے برآمد کی گئی۔مذکورہ شخص کی شناخت 70 سالہ غلام محمد بٹ کے طور پرہوئی ہے جو رام باغ کا رہائشی تھا۔ غلام محمد گزشتہ ماہ کی 26تاریخ سے لاپتہ تھا۔پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی۔
سرینگر:گزشتہ ماہ 26تاریخ سے لاپتہ معمر شخص کی لاش دریائے جہلم سے برآمد
مناظر: 517 | 2 Jan 2023