جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

راجوری اور کشتواڑ میں بھارتی فوجیوں کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں جاری

       
مناظر: 899 | 22 Nov 2023  

 

جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے بدھ کو بھی راجوری اور کشتواڑ اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی نام نہادکارروائیاں جاری رکھیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج، پیراملٹری اور پولیس اہلکاروں نے ضلع راجوری کی پیر پنجال رینج کے علاوہ کالاکوٹ، دھرم شال، سیال سوئی اور ملحقہ علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔بھارتی فوجیوں نے پورے ضلع کشتواڑ میں مزید اہلکاروں کو تعینات کر کے کشتواڑ بٹوٹ ہائی وے پر تلاشی کا سلسلہ جاری رکھا جس سے مقامی لوگوں میں شدیدخوف و ہراس پھیل گیاہے۔
ادھر بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں این آئی اے، ایس آئی اے، پولیس کے خصوصی تحقیقاتی یونٹ ، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور مقبوضہ جموں و کشمیر پولیس کی کرائم برانچ اب تک حریت رہنمائوں شہید سید علی گیلانی ،غیر قانونی طورپر نظربند شبیر احمد شاہ اور آسیہ اندرابی کے علاوہ سید صلاح الدین اور مشتاق زرگر سمیت مظلوم کشمیریوں کی زمینیں اور مکانات سمیت 500 جائیدادیں ضبط کر چکی ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0