جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

محمود احمد ساغر کا مقبوضہ کشمیرمیں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں میں اضافے پر اظہار تشویش

       
مناظر: 802 | 23 Nov 2023  

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں میں اضافے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ بھارت جموں وکشمیر کو قبرستان میں تبدیل کرنے پر تلا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوتوا حکومت اور اس کی فوج اور پولیس ظالمانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے جموں و کشمیر کی بین الاقوامی طورپر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتی کیونکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مسئلہ کشمیر پر متعدد قراردادیں موجود ہیں جن میں کشمیریوں کے سیاسی مفادات کے تحفظ اوراپنے مستقبل کا تعین حق دینے کی ضمانت دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حل طلب مسئلہ کشمیر نہ صرف جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے بلکہ خطے میں خونریزی، غربت اور ہتھیاروں کی دوڑ کی بھی بڑی وجہ ہے۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیرمیں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںو کشمیر شاخ کے کنوینر نے میر واعظ عمر فاروق کی چچی کے انتقام پر گہرے دکھ اور افسوس کابھی اظہار کیا ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0