اتوار‬‮   24   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

ورلڈکپ فائنل میں شکست، راہول گاندھی نے مودی کو پنوتی قرار دیدیا

       
مناظر: 265 | 23 Nov 2023  

 

نئی دہلی (نیوز ڈیسک )بھارتیوں کے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے زخم ابھی تک نہیں بھرے، کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ٹیم کیلئے پنوتی ( منحوس)قرار دے دیا۔ اتوار کو آسٹریلیا احمد آباد میں مینز ون ڈے ورلڈکپ کے فائنل میں ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست اور میزبان ٹیم بھارت کو 6 وکٹوں سے ہرا کر چھٹی بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنا۔آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان فائنل دیکھنے بالی وڈ اداکاروں سمیت بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی خصوصی طور پر احمد آباد کے نریند مودی اسٹیڈیم پہنچے۔
بھارتی وزیر اعظم کو امید تھی کہ بھارت ورلڈکپ جیتے گا اور وہ اپنے ہاتھوں سے روہت شرما کو ورلڈکپ کی ٹرافی دیں گے لیکن نریندر مودی کہ یہ خواہش پوری نہ ہوسکی۔آسٹریلیا سے فائنل ہارنے پر جہاں بھارتی شائقین مایوس ہیں وہیں کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے بھارتی وزیر اعظم کی گراؤنڈ میں موجودگی پر نریندر مودی کو پنوتی قرار دیدیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز راجستھان میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے نریندر مودی پر طنز کیا اور کہا کہ اچھے بھلے ہمارے لڑکے وہاں پر ورلڈ کپ جیت جاتے لیکن ‘پنوتی’ نے ہروا دیا۔دوسری جانب بی جے پی نے راہول گاندھی کے وزیراعظم نریندر مودی سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہوئے ان پر شدید تنقید کی ہے۔واضح رہے کہ فائنل میں شکست کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی انڈین کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم میں بھی گئے تھے اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی تھی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0