سرینگر(نیوزڈیسک) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لوگوں کی املاک کو کسی نہ کسی بہانے سے چھیننے کی جاری مہم کے دوران مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے بدھ کے روز ضلع کپواڑہ میں ایک اورکشمیری کی زمین پر قبضہ کر لیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد گلزار میر کی جائیداد ضلع میںہندواڑہ کے علاقے امرگڑھ ترت پورہ میں ضبط کی گئی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارت پولیس نے جائیداد پر قبضہ کرنے کی کارروائی کو یہ کہہ کر جواز پیش کیا کہ یہ جائیداد غیر قانونی طریقوں سے حاصل کی گئی تھی۔