جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

سرینگر: میر واعظ کا سماجی کارکن خواجہ ابرار حسین کی وفات پر اظہار تعزیت

       
مناظر: 545 | 25 Nov 2023  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین اورعوامی مجلس عمل کے سربراہ میر واعظ محمد عمر فاروق نے سرینگر کے رہائشی سرکردہ تاجر اور سماجی کارکن خواجہ ابرار حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ لواحقین کیساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ خواجہ ابرار حسین ایک انتہائی شریف النفس،مہربان اور دوسروں کے دکھ درد میں کام آنے والے انسان تھے جنہوں نے اپنی خداداد صلاحیتوں اور خوبیوں کے بل پر پورے معاشرے میں ایک خاص پہچان بنائی تھی۔ انہوں نے خواجہ ابرار کی وفات کو ایک عظیم نقصان قرار دیتے ہوئے مرحوم کے والد خواجہ غلام محمد ، برادران اور دیگر پسمندگان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ میر واعظ نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

دریں اثنا عوامی مجلس عمل نے تنظیم کے کارکنوں عبدالغنی بٹ اور عبدالرزاق گگرو کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تنظیم کے لیے انکی خدمات کو سراہا ۔ انہوں نے مرحومین کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0