جمعہ‬‮   20   ستمبر‬‮   2024
 
 

آرمی چیف کی امام کعبہ سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

       
مناظر: 737 | 25 Nov 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امام کعبہ شیخ صالح بن عبداللہ بن محمد حمیدکی ملاقات ہوئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امام کعبہ شیخ صالح بن عبداللہ بن محمد حمید نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے امام کعبہ کا استقبال کیا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ امام کعبہ کا دورہ پاکستان کے عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ اس سے قبل امام کعبہ صالح بن عبداللہ بن حمید نے اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نماز جمعہ پڑھائی ،خطبے میں امام کعبہ نے کہا کہ اسلام اخوت و بھائی چارے کا نام ہے، آخرت کی بہتری کے لیے خود کو بہتر کریں۔ واضح رہے کہ امام کعبہ صالح بن عبداللہ بن حمید 6 روزہ دورے پر پاکستان آئے ہوئے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0