\
پیر‬‮   26   جنوری‬‮   2026
 
 

مظلوم کشمیریوں کی بد دعا ، بھارتی فوجیوں کی ایک کے بعد ایک خود کشی

       
مناظر: 677 | 25 Nov 2023  

 

جموں (نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک کانسٹیبل نے خودکشی کر لی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی آر پی ایف کانسٹیبل منش رنجن داس نے کشتواڑ میں سی آر پی ایف 52 بٹالین ہیڈ کوارٹر کی پی ڈی سی کالونی میں خود کوپھندہ لگا کر خودکشی کی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور کانسٹیبل کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردی ہے ۔اس واقعے کے بعد جنوری 2007سے مقبوضہ علاقے میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر588ہو گئی ہے۔