بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

اختیارات کا غلط استعمال ، صدر علوی کی برطرفی ؟عدالت عظمیٰ سے بڑی خبر

       
مناظر: 760 | 25 Nov 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) صدر مملکت عارف علوی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ شہری غلام مرتضیٰ خان کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عارف علوی عام انتخابات کی تاریخ نہ دینے سمیت متعدد غیر قانونی کام کر چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ‏صدر عارف علوی‌ کو کام سے روکنے اور عہدے سے ہٹانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ صدر عارف علوی نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ عارف علوی نے صدر مملکت کے عہدے کی تضحیک کی۔

 

درخواست میں مزید مؤقف اپنایا گیا ہے کہ صدر پوری قوم کا ہوتا ہے ناکہ صرف ایک سیاسی جماعت کا ہوتاہے۔ عارف علوی نے اپنے صدارتی دفتر کو تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیوں کے لیے وقف کر رکھا ہے۔ عارف علوی نے صدر کے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے غیر آئینی اقدام کے بھی مرتکب ہوئے ہیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر نے اپنے آئینی ذمہ داری سے بھی پہلو تہی برتی ہے۔ عام انتخابات کی تاریخ دینا صدر کا کام تھا لیکن انہوں نے تاریخ نہیں دی۔ صدر غیر قانونی طور پر اسمبلی کی تحلیل کے بھی مرتکب ہوئے ہیں۔ صدر آئین کے آرٹیکل 5 کے تحت آئین پر عملداری کو یقینی نہیں بنایا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عارف علوی کو بطور صدر کام کرنے سے روکا جائے۔ ان کے خلاف آئین قانون کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0