منگل‬‮   3   دسمبر‬‮   2024
 
 

سابق بھارتی کرکٹر کیخلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج

       
مناظر: 249 | 26 Nov 2023  

 

نئی دہلی(نیوز ڈسک)  سابق بھارتی کرکٹر سری سانتھ کے خلاف لاکھوں روپے کی دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت کے سابق فاسٹ باؤلر سری سانتھ کے خلاف کیرالہ کے رہائشی ساریگ بالا گوپالن نے لاکھوں روپے کی دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرا دیا۔
مقدمے میں سری سانتھ کے ساتھ مزید 2 افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے جبکہ شہری نے اپنی درخواست میں لکھا ’’سری سانتھ سمیت 2 افراد نے اسپورٹس اکیڈمی میں شراکت دار بنانے کے وعدے پر ان سے رقم بٹوری۔‘‘
رپورٹ میں کہا گیا کہ ’’متاثرہ شخص کا دعویٰ ہے کہ شہری راجیو کمار اور وینکٹیش کنی نے ریزورٹ تعمیر کرنے کے لیے ان سے 18 لاکھ روپے لیے اور ان سے کہا گیا تھا کہ اسپورٹس اکیڈمی میں بھی انہیں شراکت داری دی جائے گی‘‘۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ پروجیکٹ سری سانتھ کے ذریعے شروع ہونا تھا لیکن نہ تو اسپورٹس عمارت کی تعمیر شروع ہوئی اور نہ ہی انہیں رقم واپس دی گئی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0