جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارتی تسلط کی وجہ سے کشمیری خواتین مسلسل عدم تحفظ کا شکار ہیں، حریت رہنمائوں کا بیان

       
مناظر: 235 | 26 Nov 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں خواجہ فردوس، سید بشیر اندرابی اورمحمد شفیع لون نے کہا ہے کہ غیر قانونی بھارتی تسلط کیوجہ سے کشمیری خواتین مسلسل عدم تحفظ ، خوف و دہشت اور اذیت کا شکار ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انہوںنے آج ” خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کا عالمی دن“ پر سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ کشمیری خواتین بھارتی درندگی کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہیں ، جدوجہد آزادی میں ان کا ایک اہم کردار ہے اور وہ بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنے لخت جگر قربان کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کشمیری خواتین کی آبروریزی کو ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کررہی ہے، بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ علاقے میں اب تک ہزاروں عفت ماب خواتین کو بے حرمتی کا نشانہ بنایا ہے ، دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی ، فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین سمیت کئی خواتین بھارتی جیلوں میں بند ہیں، بھارتی فوجیوںنے نہتے کشمیریوں کے خلاف مہلک پیلٹ بندوں کا استعمال کرتے ہوئے لڑکوں سمیت کئی کمسن بچیوںکو بھی بصارت سے محروم کردیا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے جذبہ حریت کو توڑ نے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے لیکن کشمیری اوچھے ہتھکنڈوں سے ہرگز مرعوب نہیں ہونگے اوروہ شہداءکے مشن کو مقصد کے حصول تک جاری رکھیں گے۔انہوںنے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کانوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھارت پردباؤ ڈالے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0