جمعہ‬‮   20   ستمبر‬‮   2024
 
 

آرمی چیف سے کمانڈر رائل سعودی بری فوج کی ملاقات

       
مناظر: 583 | 27 Nov 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے رائل سعودی بری فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللّٰہ المطیر نے ملاقات کی ہے۔ سعودی کمانڈر کو جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاع، سیکیورٹی، فوجی تربیت کے شعبوں میں تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور رائل سعودی بری فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللّٰہ المطیر نے علاقائی صورتِ حال اور مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازعات پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک اور برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ ملاقات کے دوران سعودی بری فوج کے کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ معزز مہمان نے خطے میں امن کے لیے پاک فوج کی قربانیوں پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0