منگل‬‮   22   اکتوبر‬‮   2024
 
 

ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کی شکست کا جشن منانے پر 7کشمیری طلبا گرفتار

       
مناظر: 283 | 28 Nov 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) 19 نومبر کو عالمی کرکٹ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا سے بھارت کی شکست کا جشن منانے اور نعرے لگانے پربھارتی پولیس نے مقبوضہ جموںوکشمیر کے ضلع گاندربل میں زرعی سائنس اور ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے7 طلبا کو گرفتار کر لیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری طلبا کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے اور تعزیرات ہند کی عوامی فساد اور مجرمانہ دھمکیوں سے متعلق دفعات کے تحت گرفتار کیاگیا ہے ۔ گاندربل کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نکھل بورکر نے میڈیا سے گفتگو میں کشمیری طلباء کی گرفتاری کی تصدیق کی۔یونیورسٹی کے غیر کشمیری طالب علم کی شکایت پر ورلڈ کپ فائنل کے ایک دن بعد کشمیری طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ شکایت کنندہ نے کشمیری طلبہ کی طرف سے میچ کے بعد بھارت کی شکست پر جشن منانے اور پاکستان کے حق میں نعرے لگانے کا الزام لگایا ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0