ہفتہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

پاکستان کا افغانستان سے کالعدم ٹی ٹی پی رہنما حافظ گل بہادر کی حوالگی کا مطالبہ

       
مناظر: 599 | 29 Nov 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان نے افغانستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کالعدم ٹی ٹی پی کے رہنما حافظ گل بہادر کو گرفتار کرکے پاکستان کے حوالےکرے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں افغان سفارت خانے کے نمائندے کو دفترخارجہ طلب کیا گیا اور بنوں میں 26 نومبر کو سکیورٹی فورسز پر افغان شہری کے حملے پر سخت احتجاج کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ حافظ گل بہادر گروپ نے حملےکی ذمہ داری قبول کی ہے، افغان نمائندے سے واقعےکی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا اور واقعے میں ملوث افراد اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان نے افغانستان سے مطالبہ کیا ہےکہ دہشت گردی کے مراکز اور دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، حافظ گل بہادر کو گرفتار کرکے پاکستان کےحوالے کیا جائے۔ پاکستان کی جانب سے افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے سے روکنےکا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ 26 نومبر کو بکاخیل بنوں میں موٹرسائیکل سوار نے خود کو دھماکے سے اڑالیا تھا جس کے نتیجے میں 2 معصوم شہری شہید جب کہ 3 فوجی اہلکار اور 3 شہری زخمی ہوئے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق موٹر سائیکل سوار نے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا، خودکش حملہ آور کی افغان شہری کے طور پر شناخت ہوئی، حملہ آور کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0