ہفتہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

قلات میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک

       
مناظر: 822 | 29 Nov 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن قلات کے علاقے نگاؤ کی پہاڑیوں میں کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ جس میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ بر آمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ، بلوچستان کے امن،استحکام اور ترقی سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پرُعزم ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0