اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسجد الحرام میں شدید برف باری کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر گردش کر رہا ہے، یوٹیوب اور فیس بک پر سامنے آنے والی ویڈیو میں مسجد الحرام کے قریب شدید برف باری اور زائرین کو اس نادر واقعہ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں برفباری اور ژالہ باری کے مناظر پر مشتمل سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے‘۔ مسجد الحرام میں برفباری کے مناظر کی وڈیو فوٹو جعلی ہے‘۔
View this post on Instagram