جمعرات‬‮   2   جنوری‬‮   2025
 
 

مقبوضہ کشمیر: ضبط کرنے کیلئے مزید4ہزارکشمیریوں کی املاک کی فہرست تیار

       
مناظر: 698 | 29 Nov 2023  

 

سرینگر(نیو ز ڈیسک ) بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہندوتوا حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مستقبل قریب میں ضبط کرنے کیلئے مزید 4ہزار کشمیریوں کی املاک کی فہرست تیار کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کی بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں این آئی اے اور ایس آئی اے نے کشمیریوں کی زرعی اراضی، سکول، مکانات اور دفاتر پر مشتمل4ہزار املاک کی فہرست مرتب کی ہے۔ ان لوگوں پر اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ حق خودارادیت کے ذریعے جموں و کشمیر کے تنازعے کے حل کی وکالت کرنے کا الزام ہے۔مودی حکومت 2019 سے لے کر اب تک مقبوضہ علاقے میں تقریبا 500 املاک کو ضبط کر چکی ہے۔ اب ضبط کرنے کیلئے مزید4ہزار سے زائد جائیدادوں کو ضبطگی کیلئے بھارتی وزارت داخلہ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ ایک سرکاری عہدیدار کے مطابق ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد جائیدادوں کو ضبط کرنے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔جماعت اسلامی، حریت تنظیموں سے وابستہ کشمیری اور صحافی، سماجی کارکن اور مذہبی رہنما خاص طور پر بھارتی وزارت داخلہ اور اس کی بدنام زمانہ ایجنسیوں کے نشانے پر ہیں۔نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کی زیر قیادت ہندوتوا حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوںکی جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0