لکھنو(نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہندو توا تنظیموں کے ارکان نے سماج وادی پارٹی (ایس پی) سے تعلق رکھنے والی ایک مسلمان رکن اسمبلی کے دورہ کے بعد مندر کے احاطے میں گنگاجل ( دریائے گنگا کا نام نہاد مقدس پانی) چھڑک دیا تاکہ اسے پاک کیا جاسکے۔
رکن اسمبلی سیدہ خاتون نے ایک رسم میں شرکت کی دعوت دیے جانے پر بلوا میں مندر کا دورہ کیا تھا۔ ہندو توا تنظیموں کے لوگ مسلمان رکن اسمبلی کے مندر کے دورے کے حق میں نہیں تھے ۔ انہوں نے سیدہ خاتون کے مندر سے جانے کے بعد مندر کو دریائے گنگا کے پانی سے صاف کیا جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
سیدہ خاتون نے ہندا توا ارکان کے اس اقدام پر اپنے رد عمل میں کہا کہ وہ عوامی نمائندہ ہونے کے ناطے تمام مذاہب کی عبادت گاہوں کا دورہ کرتی رہیں گی ۔