جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت:” دی کیرالہ اسٹوری” کی نمائش پر احتجاج کرنیوالے دوافرادگرفتار

       
مناظر: 829 | 30 Nov 2023  

 

گوا(نیو زڈیسک ) بھارتی پولیس نے گوا شہر میں بھارت کے54ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوران ہندوتوا پروپیگنڈہ فلم” دی کیرالہ سٹوری ”کی نمائش کے خلاف احتجاج کرنے پر دو افراد کو گرفتار کر لیا۔
دستاویزی فلم بنانے والے سری ناتھ اور کیرالہ سے تعلق رکھنے والی ایک مصور ہ ارچنا روی کو گوا کے پنجی پولیس اسٹیشن میں ایک گھنٹے تک حراست میں رکھا گیا کیونکہ ان کے پاس دی کیرالہ سٹوری کی اسکریننگ پر تنقیدکرنے والا ایک پوسٹر تھا۔ .وہ ایک کاغذ اٹھائے ہوئے تھے جس پر میم بنا تھا جس کا کیپشن تھا”سدیپٹو سین: دی کیرالہ سٹوری، ماخذ: مجھ پر بھروسہ کریں بھائی!”انہوں نے فلم فیسٹول میں دیگر مندوبین کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں بتایا کہ کس طرح”دی کیرالہ اسٹوری”ایک پروپیگنڈا فلم ہے۔منتظمین نے دونوں کے پاسز منسوخ کر دیے اور ان پر فیسٹول میںشرکت پر پابندی لگا دی۔سری ناتھ نے اپنے ایکس ہینڈل پر کہا کہ ہمیں گوا پولیس نے حراست میں لیا اور انہوں نے ہمارا پاس چھین لیا اورفیسٹیول میں ہماری شرکت پر پابندی لگا دی ۔ ارچنا نے کہا کہ ڈائریکٹر سدیپٹو سین نے ان کے پرامن احتجاج کو دیکھا جس کی وجہ سے زبانی تکرار ہوئی۔ کچھ ہی دیر بعد پولیس نے مداخلت کی اور انہیں تھانے لے گئی۔بھارت کا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 20نومبر کو گوا میں شروع ہواتھا اور آج ختم ہوا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0