\
منگل‬‮   11   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

امریکا نے سکھ رہنما کے قتل کی سازش میں بھارتی شہری پر فرد جرم عائد کر دی

       
مناظر: 820 | 30 Nov 2023  

 

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں بھارتی شہری پر فرد جرم عائد کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نکھل گپتا پر بھارت کے ایک حکومتی اہلکار کے کہنے پر قتل کا منصوبہ بنانے کا الزام ہے، بھارتی شہری نکھل گپتا کو جون میں چیک ری پبلک میں گرفتار کیا گیا۔

امریکی پراسیکیوٹر کے مطابق بھارتی شہری نکھل گپتا کو امریکا منتقل کیا جائے گا، نکھل گپتا نے بھارتی نژاد امریکی کے قتل کی سازش کی، امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سازش کو ناکام بنایا۔

امریکی پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ امریکی سر زمین پر امریکی شہریوں کے قتل کی سازش برداشت نہیں کریں گے، امریکیوں کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کی تحقیقات اور مقدمے کیلئے تیار ہیں۔