منگل‬‮   26   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

امریکہ نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کو بے نقاب کردیا

       
مناظر: 380 | 30 Nov 2023  

 

واشنگٹن(نیوز ڈیسک ) امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ امریکا میں دہشتگردی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے بعد امریکا میں بھی بھارتی را کے دہشتگردی کے منصوبے سے پردہ اٹھ گیاہے،امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش کرنے والے بھارتی سرکاری ملازم پر فرد جرم عائدکردی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی اداروں نے کچھ عرصہ پہلے گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش ناکام بنادی تھی ،گرپتونت سنگھ امریکی اور کینیڈین شہریت رکھتے ہیں۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق بھارتی سرکاری ملازم نکھل گپتا قاتلانہ سازش میں ملوث ہے،نکھل گپتا اسلحے اور منشیات کی اسمگلنگ میں بھی ملوث رہاہے،نکھل گپتا کو امریکا کی درخواست پر چیک ریپبلک میں گرفتار کیاگیا۔ امریکی رپورٹ کے مطابق گرپتونت سنگھ کے قتل کے احکامات بھارتی انٹیلی جنس اہلکار نے جاری کیے۔ نکھل گپتا کو مئی میں گرپتونت سنگھ کے قتل کے منصوبے کیلئے تیار کیاگیاتھا،قتل کے بدلے میں نکھل گپتا کیخلاف بھارت میں مقدمات ختم کرنے کا وعدہ کیاگیاتھا۔ رپورٹ میں بتایاگیا کہ نکھل گپتا نے بھارتی انٹیلی جنس اہلکار کیساتھ گرپتونت کے قتل کا معاہدہ کیا، نکھل گپتا نے سکھ رہنما کے قتل کیلئے اجرتی قاتل سے رابطہ کیا، نکھل گپتا نے سکھ رہنما کے قتل کیلئے ایک لاکھ ڈالرز کا معاہدہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق نکھل گپتا نے امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کیلئے 15ہزار ڈالرز کی پیشگی رقم دی، نکھل گپتا نے اجرتی قاتل کو گرپتونت سنگھ کو جلد قتل کرنے کو کہا، اجرتی قاتل امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کا خفیہ اہلکار تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0