منگل‬‮   22   اکتوبر‬‮   2024
 
 

پیٹرول کی قیمت برقرار ، ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا ہوگیا

       
مناظر: 896 | 1 Dec 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نگران وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار جبکہ ڈیزل ، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ نگران وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی منظوری دی جس کا نوٹیفکیشن بھی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔ آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ یا کمی نہیں کی گئی البتہ ڈیزل ، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 281 روپے 34 پیسے فی لیٹر برقرار ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 289 روپے 71 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 4 روپے 52 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 201 روپے 16 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 175 روپے 93 پیسے لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0