جمعرات‬‮   14   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیر کی طالبات کیساتھ ممبئی میں افسوسناک سلوک ، ہراساں کیا گیا

       
مناظر: 234 | 1 Dec 2023  

 

جموں(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی قریباً 500 طالبات کو بھارتی شہر ممبئی میں اپنے تعلیمی دورے کے دوران انتہائی پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں خطے کے کٹرہ علاقے سے تعلق رکھنے والی طالبات کو Goregaonکے رائل پامس ہوٹل میں قیام کے دوران خوفناک واقعات کا سامنا کرنا پڑا۔
پروفیسر راجیش سنگھ نے اس پریشان کن صورتحال پر روشنی ڈالی ہے جس سے طالبات کو گزرنا پڑا ۔ کشمیری طالبات کو ناکافی سہولیات فراہم کی گئیں اور ہوٹل حفظان صحت کے بنیادی معیارات کو بھی برقرار رکھنے میں ناکام رہا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل کے کمرے گندے تھے، بستر انتہائی میلی تھے جس کی وجہ سے طالات کو سخت تکلیف کا سامنا رہا۔رات کے کھانے کے دوران ہوٹل کی بجلی چلی گئی اور ہوٹل قریباً آدھا گھنٹہ تاریکی میں ڈوبا رہا۔تحقیقات سے پتہ چلا کہ بجلی جان بوجھ کر بند کی گئی تھی جسکا مقصد طالبات کو ہراساں کرنا تھا۔طالبات نے بجلی کی بندش پر سخت احتجاج کیا ۔ اس دوران ایک ہوٹل ملازم نے لڑکیوں کی تصاویر لینے کی کوشش کی ۔ تاہم طالبات نے اسکا فون چھین لیا ۔ طالبات نے فون چیک کیا تو اس میں عریان تصاویر پائی گئیں۔
پروفیسر سنگھ نے اس سار ے معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تعلیمی دوروں کے دوران بہتر رہائش اور حفاظتی اقدامات پر زور دیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0