جمعہ‬‮   29   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

نبی محتشم ﷺ کی حرمت جان و مال سے مقدم،مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال

       
مناظر: 995 | 1 Dec 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میںسری نگر کے ایک انسٹی ٹیوٹ میں زیر تعلیم بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک ہندو طالب علم کی طرف سے پیغمبر اسلام ﷺکی شان اقدس میں گستاخانہ ویڈیو پوسٹ کرنے کے مذموم فعل کے خلاف آج علاقے میں مکمل ہڑتال ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے جبکہ تمام آزادی پسند تنظیموں نے اس کی حمایت کی ہے۔ ہڑتال کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی گرفتاریوں، طلباپر کالے قوانین لاگو کرنے، سرکاری ملازمین کی برطرفی اور لوگوں کی جائیدادوں کی ضبطی کے خلاف بھی احتجاج کرنا ہے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سری نگر میں زیر تعلیم ایک ہندو طالب علم کی طرف سے سوشل میڈیا پر حضور اکرم ﷺکے بارے میں توہین آمیز ویڈیو کلپ پوسٹ کیے جانے کے بعد مقبوضہ علاقہ منگل سے شدید غم و غصے کی لپیٹ میں ہے
علمائے اور ائمہ کرام نے بھی لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ہندو طالب علم کے گھناونے جرم کے خلاف آج نماز جمعہ کے بعد مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے کریں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیری مسلمان کسی کو اپنے مذہب کا مذاق اڑانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو مشتعل کرنے کے لیے ایسے گستاخانہ فعل ناقابل قبول ہیں۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0