جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مدینے کیلئے اُڑان بھرنے والا پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثہ سے بچ گیا

       
مناظر: 642 | 2 Dec 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )کراچی سے مدینہ اڑان بھرنے والا پی آئی اے کا بوئنگ 777 حادثے سے بچ گیا۔ ذرائع کے مطابق اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد طیارے کے انجن سے چنگاری نکلنا شروع ہوگئی۔جہاز کے کپتان نے فائر بوتل کے ذریعے طیارے کے انجن میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔ انجن بند ہونے کے بعد کپتان نے ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا، 276 مسافر سوار تھے۔ طیارے کی لینڈنگ ہونے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم فوری پہنچ گئی، کپتان اور فرسٹ آفیسر کے الکوحل، خون اور یورین کے ٹیسٹ کیے گئے، ترجمان پی آئی اے کے مطابق جہاز کے ایک انجن میں فائر وارننگ آئی تھی جس پر طیارے کے واپس ائیرپورٹ پر اتارا گیا۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ جہاز کے انجن میں آگ لگنے کے شواہد نہیں ملے ہیں،پروسیجر کے تحت ایک انجن پر جہاز کو اتارا گیا، مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا گیا، ان مسافروں کو متبادل پرواز سے شام پانچ بجے مدینہ منورہ روانہ کیا جائے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0