جمعرات‬‮   14   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر میں بھر پور ہڑتال پر آزادی پسند کشمیریوں کا شکریہ

       
مناظر: 519 | 2 Dec 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے آنخصوررﷺ کی شان اقدس میں گستاخانہ ویڈیو پوسٹ کرنے کے بھارتی ہندو طالب علم کے مذموم فعل کے خلاف ہڑتال کو بھر پور طریقے سے کامیاب بنانے پر مقبوضہ علاقے کے آزادی پسند لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری عوام بی جے پی ، آر ایس ایس کے کسی بھی کشمیر اور اسلام مخالف ایجنڈے کو ہرگز قبول نہیں کریں گے اور وہ حق خود ارادیت کی جاری تحریک کو ضرور اسکے منطقی انجام تک پہنچائیںگے۔انہوںنے مذموم فعل کے خلاف پر امن احتجاج کرنے اور شوشل میڈیا پر ردعمل ظاہر کرنے والے کشمیری طلباءکے خلاف مقدمات کے اندراج کی شدید مذمت کی۔
ترجمان نے کہا کہ کشمیریوں کے پاس اپنے شہدا ءکی لازوال قربانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے مقدس مشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریس اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں شہری آبادی کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کا نوٹس لیں اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق انکا حق خود ارادیت دلانے کیلئے موثر کردار ادا کریں۔
دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنما فریدہ بہن جی نے سرینگر میںجاری ایک بیان میں کہاہے کہ مسلمان اپنے پیارے نبی ﷺ کی شان اقدس میں کسی قسم کی توہین ہرگز برداشت نہیں کریں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں کے جذبات سے کھیل رہی ہے ۔ انہوںنے ملزم ہندو طالب علم کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
فریدہ بہن جی نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز کی طرف سے نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی گرفتاریوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے لوگوں کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0