منگل‬‮   24   ستمبر‬‮   2024
 
 

بی جے پی کے لئے جموں وکشمیر کے اسمبلی انتخابات میں 10سیٹیں حاصل کرنا بھی مشکل ہے: عمر عبداللہ

       
مناظر: 859 | 3 Dec 2023  

 

جموں(نیو زڈیسک )  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدرعمر عبداللہ نے کہاہے کہ بی جے پی کے لئے جموں وکشمیر کے اسمبلی انتخابات میں 10سیٹیں حاصل کرنا بھی مشکل ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عمر عبداللہ نے ضلع راجوری کے علاقے نوشہرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر میں انتخابات نہ ہونے کے لئے الیکشن کمیشن اور بی جے پی دونوں قصور وارہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر میرے ہاتھوں میں ہوتا تو میں نے جموں و کشمیر میں راجستھان، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے ساتھ ہی الیکشن کرائے ہوتے۔ عمر عبداللہ نے کہاکہ الیکشن کمیشن پر بھی سوالیہ نشان لگتا ہے۔ ہم بار بار الیکشن کے بارے میں پوچھتے ہیں تو ان کا جواب ہوتا ہے کہ الیکشن کے لئے وازارت داخلہ اور جموں وکشمیر انتظامیہ کے ساتھ علاقے کے حالات کے بارے میں مشورہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی یہاں انتخابات نہیں کرانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جہاں تک پاکستان کے ساتھ بات چیت کا سوال ہے تو یہ بات ہم نہیں کرتے ہیں بلکہ بی جے پی کے سب سے قد آور لیڈر اٹل بہاری واجپائی نے یہ سلسلہ شروع کیا تھا اور سرحد پر جا کر کہا تھا کہ ہم دوست بدل سکتے ہیں لیکن پڑوسی نہیں بدل سکتے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0