منگل‬‮   24   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارتی فورسز کا کریک ڈاون جاری، دو کشمیری نوجوان گرفتار

       
مناظر: 935 | 3 Dec 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کیلئے اپنا کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام میں دو بے گناہ کشمیری نوجوان گرفتار کر لیے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج ، پیرا ملٹری اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے منظور احمد نائیکو اور عادل حسین بٹ نامی نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کوکرناگ میں ایک چیک پوسٹ سے گرفتار کیا۔ پولیس نے نوجوانوں کی غیر قانونی حراست کا جواز فراہم کرنے کے لیے انہیں ایک مجاہد تنظیم کے کا رکن قرار دیا۔ قابض اہلکاروں نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران سینکڑوں بے گناہ کشمیریوں کو جاری تحریک آزادی سے وابستگی کے الزام میں گرفتار کیاہے۔
دریں اثنا، کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے آج” غلامی کے خاتمے کے عالمی دن “پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموںوکشمیر کے لوگوں کے ساتھ غلاموں جیسا سلوک کر رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی قبضے میں لاکھوں کشمیریوں کو جبری غلامی کا سامنا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کو مقبوضہ علاقے میں جدید دور کی غلامی ختم کرنے پر مجبور کرے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجی جنہیں کالے قوانین کے تحت بے پناہ اختیارات حاصل ہیں، بھارتی غلامی کے طوق کو توڑنے اور عالمی ادارے کی طرف سے تسلیم شدہ حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد میں مصروف کشمیریوں کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے ایک ہندو طالب علم کی طرف سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں گستاخانہ ویڈیو پوسٹ کرنے اور بھارتی مظالم کے خلاف گزشتہ روز احتجاجی ہڑتال کرنے پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں افسوس کا اظہار کیا کہ آر ایس ایس کی حمایت یافتہ نریندرمودی کی ہندوتوا حکومت نے اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پر مقبوضہ جموں وکشمیر کو اس کے باشندوں کے لیے جہنم بنا دیاہے۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0