جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت کی چار ریاستوں میں الیکشن،حیران کن نتائج سامنے آگئے

       
مناظر: 750 | 4 Dec 2023  

 

نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) بھارت کی پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں حکمران ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی نے تین ریاستوں میں کامیابی حاصل کرلی۔
بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے اتوار کو جاری نتائج کے مطابق حکمران جماعت بی جے پی نے چھتیس گڑھ اور راجستھان کا کنٹرول کانگریس سے واپس لے لیا جبکہ مدھیہ پردیش میں ریکارڈ پانچویں مرتبہ کامیابی حاصل کرلی۔
ریاست تلنگانہ میں کانگریس نے بھارتیہ راشٹریہ سمیتی (بی آر ایس) کو شکست دے کر میدان مار لیا۔
بھارت کی پانچ ریاستوں میں انتخابات پچھلے ماہ 7 نومبر سے 30 نومبر کے دوران ہوئے تھے۔ بھارت میں پولنگ عام طور پر بڑی آبادی کی وجہ سے مراحل میں ہوتی ہے۔ ریاست میزورم کے نتائج کا اعلان ایک دن کیلئے موخر کردیا گیا ہے۔
دریں اثنا انتخابات میں کامیابی کے بعد بھارتی ویزراعظم نریندر مودی نئی دہلی میں پارٹی ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے جہاں انہوں نے جشن منانے والے کارکنوں سے خطاب کیا۔
نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ان نتائج کی گونج دور تک جائے گی اور پوری دنیا میں سنائی دے گی۔ انتخابات کے نتائج نے واضح کردیا ہے کہ ملک کا نوجوان صرف اور صرف ترقی چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جہاں بھی حکومتوں نے نوجوانوں کے خلاف کام کیا وہ حکومتیں اقتدار سے باہر ہوئی ہیں۔ خواہ راجستھان، چھتیس گڑھ یا تلنگانہ ہو۔ ان تینوں ریاستوں میں حکمراں پارٹی اب اقتدار سے باہر ہے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0