جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ؛ ہلاکتیں

       
مناظر: 519 | 4 Dec 2023  

 

ممبئی (نیوز ڈیسک ) بھارتی فضائیہ کا طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا۔ طیارے میں دو پائلٹس موجود تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے نے ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں انڈین ایئرفورس اکیڈمی سے معمول کی تربیتی پرواز کے لیے اُڑان بھری تھی تاہم کچھ ہی دیر بعد طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔
طیارہ کا رابطہ منقطع ہونے کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا گیا جس کے دوران طیارے کا ملبہ ایک میدانی علاقے سے مل گیا۔ طیارہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا تھا۔
ریسکیو ٹیم نے امدادی کاموں کے دوران طیارے کے ملبے سے دونوں پائلٹس کی لاشیں نکال کر ملٹری اسپتال منتقل کردیا۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک انسٹرکٹر اور دوسرا آن ٹرینی پائلٹ تھا۔
بھارتیہ فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0