منگل‬‮   24   ستمبر‬‮   2024
 
 

بارہمولہ کا نوجوان بنگلور میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

       
مناظر: 407 | 4 Dec 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں ایک جم میں ورزش کے دوران مبینہ طورپر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پٹن کے علاقے پلہالن کے رہائشی 30سالہ محمد اقبال کو ورزش کے دوران سینے میں شدید درد ہونے کے بعد بنگلور کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود محمد اقبال جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑدیا۔ محمد اقبال بنگلور کی ایک کمپنی ٹیلی پرفارمنس میں ملازم تھا۔ خاندانی ذرائع نے بھی صحافیوں کو اس المناک خبر کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ وہ میت کو واپس لانے کے لیے بنگلور جارہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ خاندان کو اس واقعے کے بارے میں سوشل میڈیا کے ذریعے پتہ چلا جہاں بنگلور میں کسی نے واٹس ایپ گروپ میں یہ خبر شیئر کی تھی۔ خبر سنتے ہی پورے مقبوضہ جموں و کشمیر میں لوگوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا شروع کئے اور سوگوارخاندان کو مدد کی پیشکش کی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0