جمعہ‬‮   3   جنوری‬‮   2025
 
 

حریت لیڈر فریدہ بہن جی کی 5جنوری کو یوم حق خودارادیت بھرپور طریقے سے منانے کی اپیل

       
مناظر: 301 | 2 Jan 2023  

سری نگر(نیوز ڈیسک ) کل جماعتی حریت کانفرنس کی سینئر رہنمااور جموں و کشمیر ماس موومنٹ کی چیر پرسن فریدہ بہن جی نے کنٹرول لائن کے دونوں اطراف سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رواں سال بھی 5 جنوری کو یوم حق خود ارادیت کے طور بھر پور انداز میں منائیں تاکہ مسئلہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداوں کو فوری عملی جامہ پہنانے کے لئے عالمی برادری پر موثر دبا و ڈالا جائے ، اس روز کشمیری احتجاجی مظاہروں، ریلیوں، سیمیناروں اور دیگر پروگراموں کا انعقاد کریں گے۔

جاری بیان میں فریدہ بہن جی نے کہا کہ یہ 5جنوری 1949 کا دن تھا جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک تاریخی قرارداد منظور کی تھی جس میں کشمیری عوام کو رائے شماری کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا گیا تھا،خود بھارتی حکمرانوں نے بھی کشمیری عوام سے اس بارے میں وعدے کئے تھے لیکن سات دہائیوں سے زائد کا عرصہ گزر نے کے باوجود اس قرار پر عملدرآمد نہیں ہوا، حریت کانفرنس کی رہنمانے کہا کہ کشمیر ی اس حق کے لئے گذشتہ سات دہائیوں سے جدوجہد کررہے ہیں اور بھارت فوجی طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کودباے کی کوششیں کررہا ہے اور اس کے لئے بھارت نے نو لاکھ سے زائد قابض فوج جموں وکشمیرمیں تعینات کررکھی ہے جس نے کشمیری عوام پر نہ ختم ہونے والا ظلم و تشدد کابازار گرم کررکھا ہے ، بھارت نے کشمیر کو ایک بہت بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے ،بھارتی فوجیوں کو کشمیریوں کو قتل کرنے کا لائسنس دیا گیا ہے ،1989سے اب تک ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا گیا ہے جبکہ 13 ہزار سے زائد کشمیری خواتین کی بے حرمتی کے علاوہ ہزاروں کشمیریوں کو یا توجیلوں میں قید کیا گیا ہے یا لاپتہ کیا گیا ہے ،

فریدہ بہن جی نے کہا کہ اب مودی سرکار نے اپنے اقتدار میں آنے کے بعد کشمیریوں کی زندگیاں مزید احیرن بنا دی ہے اور ان کا جینامرنا مشکل بنا دیا ہے ، خاص کر5 اگست 2019 کے بعد ظالم بھارتی حکومت نے نہتے کشمیریوں پر مظالم کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں ،مودی سرکار اپنے ظالمانہ ہتھکنڈوں سے کشمیری مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتی ہے اور کشمیریوں کو اپنے وطن سے بے دخل کرانے کے لئے مختلف حربے آزمارہی ہے ، حریت کی سینئر رہنمانے کہاکہ بھارت اس وقت کشمیریوں کی شناخت، ثقافت پر حملہ آور ہوا ہے اب اس نے اسرائیلی طرز کے منصوبے پر کشمیرمیں کام شروع کردیا ہے ،کشمیریوں کا وجود اس وقت خطرے میں ہے اور اس نازک اور سنگین صورتحال میں عالمی برادری خاص کر اقوام متحدہ کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ کشمیریوں کے خلاف بھارتی فاشسٹ مودی حکومت کے ان ظالمانہ ہتھکنڈو ں کا فوری نوٹس لیں ،

ماس موومنٹ کی چیرپرسن نے اس بات پر افسوس اورمایوسی کا اظہار کیا کہ اقوام متحدہ کشمیر کے بارے میں اپنی قراردادوں پر عمل کرانے میں آج تک ناکام ہوچکاہے جس کی وجہ سے کشمیریوں کا اس ادارے سے اپنا اعتماد اٹھ چکا ہے اورتنازعہ کشمیر کا حل نہ ہونا اقوام متحدہ کی ساکھ پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے، انہوں نے کہاکہ اگر اقوام متحدہ اپنی ساکھ بجال کرنا چاہتا ہے تو اسے کشمیر کے بارے میں اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرانا ہوگا اور اس کے لئے ٹھوس اور فوری اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ کشمیریوں کی نسل کشی اور ان کی شناخت کو بچایا جاسکے اور خطے سمیت پوری دنیا میں پائیدار امن کا قیام یقینی بنایا جاسکے،،فریدہ بہن جی نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کا حل خطے کے پائیدار امن کے ضروری ہے اور اگر اس میں مزید تاخیر کی گئی تو خطے سمیت پوری دنیا کا امن خطرے میں پڑجائے گا ،

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0