جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

عام انتخابات: الیکشن کمیشن نے پونے 3 لاکھ سے زائد فوج مانگ لی

       
مناظر: 251 | 5 Dec 2023  

 

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے لئے پونے 3 لاکھ سے فوج کی مدد طلب کر لی۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات کے لئے 5 لاکھ 91 ہزار106 سکیورٹی اہلکار درکار ہیں، چاروں آئی جیز نے بتایا کہ دستیاب نفری 3 لاکھ 28 ہزار 510 ہے، آئندہ عام انتخابات کے لئے 2 لاکھ 77 ہزار 558 سکیورٹی اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے۔
الیکشن کمیشن کے وزارت داخلہ کو ارسال کئے گئے خط میں لکھا گیا وفاقی دارالحکومت میں 9 ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی ضرورت ہے، اسلام آباد کیلئے 4500 سکیورٹی اہلکار دستیاب ہیں، شہرِ اقتدار میں 4500 اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے۔
الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ پولنگ سٹیشنز پر پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی ضرورت ہے، فوج اور سول آرمڈ فورسز کی بطور سٹیٹک اور کوئیک رسپانس فورس تعیناتی یقینی بنائی جائے، 7 دسمبر سے پہلے الیکشن کمیشن کو اس سے متعلق آگاہ کیا جائے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0