اتوار‬‮   5   جنوری‬‮   2025
 
 

ن لیگ کے رہنما اسلام آباد میں قاتلانہ حملے میں جاں بحق

       
مناظر: 437 | 6 Dec 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ن لیگ کے رہنما اسلام آباد میں قاتلانہ حملے میں جاں بحق۔ تھانہ شہزاد ٹاون کی حدود میں ن لیگ کے سابق یو سی چئیرمین ابرار شاہ کی گاڑی پر حملہ، فائرنگ کے نتیجے میں لیگی رہنما 3 ساتھیوں سمیت جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے جھنگی سیداں میں قتل کی لرزہ خیز واردات میں ن لیگ کے رہنما بیٹے سمیت قتل کر دیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تھانہ شہزاد ٹاون کی حدود میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق یو سی چئیرمین ابرار شاہ کی گاڑیوں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔ حملے کے دوران ابرار شاہ کی گاڑی پر گولیاں چلا دی گئیں۔ نامعلوم حملہ آوروں کی شدید فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ن لیگ کے سابق چئیرمین یو سی جھنگی سیداں ابرار شاہ اپنے بیٹے سمیت جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حملے میں کل 4 افراد کی موت ہوئی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو مکمل طور پر سیل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ جبکہ پولیس کے ابتدائی بیان کے مطابق قتل کی یہ واردات ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہو رہی ہے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0